Posts

Showing posts from September, 2025
Image
 انکل ...  بروز منگل  19 اگست 2025 رات 7 بجکر45 منٹ میں سستانے کے لئے سگریٹ پینے کچھ دیر رکا ویسے بھی شاہ فیصل پل جو ملت ٹاون سے جڑتا ہے پیدل آدھا کراس کر کے گھٹنوں گھٹنوں پانی سے گزر کر شمع شاپنگ سینٹر تک بڑی مشکلوں کے بعد پہنچا تھا ہلکی پھلکی پھوار ہورہی تھی تمام راستے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا رش تھا پیدل چلنے والے ادھر ادھر....... بھاگ رہے تھے سب کو اپنے اپنے گھر جانے کی پڑی تھی - سگریٹ کے کش لگا کر اٹھا اور میں نے کالونی گیٹ شاہ فیصل کی طرف جانے کا سوچا کہ وہاں سے شاہراہ فیصل نکل جاوں گا میری نظر اس لڑکی پہ پڑی جوبمشکل اپنے آپ کو سنبھالے گھبرائ ہوئ بارش کے گھٹنوں گھٹنوں پانی میں اپنا پاوں رکھنا ہی چاہتی تھی کہ میں نے اسے آواز دی... اے وہاں گٹر ہے ... اسطرف سے جاو....جی انکل اوکے وہ میرے قریب آئ اور پھر بولی انکل کیا آپ مجھے فوجی ہاسپٹل تک چھوڑدیں گے؟ ہاں ہاں کیوں نہیں... چلو.. میں نے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے کہا اور وہ میرے ساتھ ساتھ پانی میں اتر کے چلنے لگی میں راستے بھر اس کو رہنمائ کرتا رہا کہ دیکھ کر یہاں کھڈہ ہے سا طرف سے چلو ادھر رکو میرے پیچھے چلو وغیرہ جی ان...